21 اکتوبر 2024 - 06:20
صہیونی ریاست کو جواب دہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، بقائی

ترجمان وزارت خارجہ نے لبنان میں صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے میں ایک ایرانی خاتون اور اس کے لبنانی شوہر کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صہیونی ریاست کو ان جرائم پر جواب دہ بنا نے کے لئے ہر ذریعے کو بروئے کار لائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اسماعیل بقائی نے لبنان میں غاصب صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے میں ایک ایرانی میڈیا کارکن محترمہ معصومہ کرباسی ـ جو پانچ بچوں کی ماں تھیں ـ اور ان کے لبنانی شوہرڈاکٹر رضا عواضہ کی شہادت پر ان کے لواحقین اور ایران اور لبنان کے عوام کو تعزیت پیش کی ہے اور غاصب صہیونی ریاست کے اس دہشت گردانہ حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے اسرائیلی حکومت کے اس دہشت گردانہ حملے کی جاری ہونے والی ویڈیو فلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ایرانی خاتون اور اس کے شوہر کو ایک گنجان آباد غیر فوجی علاقے میں، شہید کیا گیا جو دہشت گردی کے ساتھ ہی جنگی جرم بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110